كِتَابُ الصِّيَامِ بًابُ الصِّيَامِ صحيح وَعَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى مَاءٍ، فَإِنَّهُ طَهُورٌ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ.
کتاب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
باب: روزوں سے متعلق احکام و مسائل
حضرت سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی روزہ افطار کرے تو اسے خشک کھجور سے افطار کرنا چاہیے۔ اگر کھجور دستیاب نہ ہو سکے تو پانی سے افطار کر لے کیونکہ وہ پاک کرنے والا ہے۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ‘ ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الصوم، باب ما يفطر عليه، حديث:2355، والترمذي، الزكاة، حديث:658، وابن ماجه، الصيام، حديث:1699، والنسائى في الكبرٰى:2 /254، حديث:3319 وغيره، وأحمد:4 /213، 214، وابن خزيمة:3 /278، حديث:2067، وابن حبان(الإحسان):5 /210، حديث:3505، والحاكم:1 /432.