بلوغ المرام - حدیث 510

كِتَابُ الزَّكَاةُ بَابُ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ ضعيف وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((أَيُّمَا مُسْلِمٍ كَسَا [مُسْلِمًا] (1) ثَوْبًا عَلَى عُرْيٍ كَسَاهُ اللَّهُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّةِ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَى جُوعٍ أَطْعَمَهُ اللَّهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ سَقَى مُسْلِمًا عَلَى ظَمَإٍ سَقَاهُ اللَّهُ مِنْ الرَّحِيقِ الْمَخْتُومِ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي إِسْنَادِهِ لِينٌ.

ترجمہ - حدیث 510

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل باب: نفلی صدقے سے متعلق احکام و مسائل حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جو مسلمان کسی برہنہ مسلمان کو کپڑا پہنائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کی سبز پوشاک پہنائے گا۔ اور جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے پھلوں سے کھلائے گا۔ اور جو مسلمان پیاسے مسلمان کو (پانی یا مشروب) پلائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کی خالص مہربند شراب سے پلائے گا۔‘‘ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں کمزوری ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جیسا کہ تحقیق و تخریج میں تفصیل موجود ہے‘ تاہم دیگر احادیث میں پانی پلانے اور کھانا کھلانے کی فضیلت بیان ہوئی ہے اور ترغیب دی گئی ہے‘ لہٰذا بھوکے اور پیاسے کو کھلانا پلانا اور ننگے آدمی کو لباس مہیا کرنا عین ثواب اور فضیلت والا عمل ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ اس مسئلے کی بابت صحیح احادیث بلوغ المرام ہی میں کتاب الجامع اور دیگر کتب احادیث میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الزكاة، باب في فضل سقي الماء، حديث:1682. *أبوخالد الدالاني مدلس وعنعن، وللحديث طريق آخر عندالترمذي، صفة القامية، حديث:2449 وسنده ضعيف جدًا باطل. مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جیسا کہ تحقیق و تخریج میں تفصیل موجود ہے‘ تاہم دیگر احادیث میں پانی پلانے اور کھانا کھلانے کی فضیلت بیان ہوئی ہے اور ترغیب دی گئی ہے‘ لہٰذا بھوکے اور پیاسے کو کھلانا پلانا اور ننگے آدمی کو لباس مہیا کرنا عین ثواب اور فضیلت والا عمل ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ اس مسئلے کی بابت صحیح احادیث بلوغ المرام ہی میں کتاب الجامع اور دیگر کتب احادیث میں دیکھی جا سکتی ہیں۔