بلوغ المرام - حدیث 497

كِتَابُ الزَّكَاةُ بَابُ الزَّكَاةِ حسن وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا خَرَصْتُمْ، فَخُذُوا، وَدَعُوا الثُّلُثَ، فَإِنْ لَمْ تَدَعُوا الثُّلُثَ، فَدَعُوا الرُّبُعَ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا اِبْنَ مَاجَهْ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 497

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل باب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا: ’’جب تم (درختوں پر پھلوں کا) تخمینہ اور اندازہ لگاؤ تو (تم ان کا پھل اتار سکتے ہو پھر) تخمینے کے مطابق زکاۃ وصول کر لو اور (اندازہ کیے ہوئے پھل میں سے) تیسرا حصہ چھوڑ دیا کرو۔ اگر تیسرا حصہ نہیں چھوڑ سکتے تو چوتھا حصہ چھوڑ دیا کرو۔‘‘ (اسے ابن ماجہ کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ ] سہل کے ’’سین‘‘ پر فتحہ اور ’’ہا‘‘ ساکن ہے۔ ان کا نام عبداللہ یا عامر بن ساعدہ بن عامر انصاری خزرجی مدنی ہے۔ صغار صحابہ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ۳ ہجری میں پیدا ہوئے۔ کوفہ میں سکونت اختیار کی اور ان کا شمار اہل مدینہ میں ہوتا ہے اور حضرت مصعب بن زبیر کے عہد میں مدینہ ہی میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الزكاة، باب في الخرص، حديث:1605، والترمذي، الزكاة، حديث:643، والنسائي، الزكاة، حديث:2493، وأحمد:3 /448، 4 /2، 3، وابن حبان (الإحسان): 5 /119، حديث:3269، والحاكم:1 /402. راوئ حدیث: [حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ ] سہل کے ’’سین‘‘ پر فتحہ اور ’’ہا‘‘ ساکن ہے۔ ان کا نام عبداللہ یا عامر بن ساعدہ بن عامر انصاری خزرجی مدنی ہے۔ صغار صحابہ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ ۳ ہجری میں پیدا ہوئے۔ کوفہ میں سکونت اختیار کی اور ان کا شمار اہل مدینہ میں ہوتا ہے اور حضرت مصعب بن زبیر کے عہد میں مدینہ ہی میں وفات پائی۔