كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْجَنَائِزِ صحيح وَعَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ - رضي الله عنه - أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ، يَمْشُونَ أَمَامَ الْجَنَازَةِ. رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَأَعَلَّهُ النَّسَائِيُّ وَطَائِفَةٌ بِالْإِرْسَالِ.
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے والد (ابن عمر رضی اللہ عنہما ) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکرو عمر رضی اللہ عنہما کو جنازے کے آگے چلتے دیکھا ہے۔ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ اور نسائی اور ایک گروہ نے اس میں مرسل ہونے کی علت بیان کی ہے۔)
تشریح :
جنازے کے ساتھ قبرستان تک جانے کی صورت میں آگے چلنا چاہیے یا پیچھے؟ مختلف روایات سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل دائیں‘ بائیں‘ آگے اور پیچھے ہر طرح سے ثابت ہے۔ راوئ حدیث: [سالم رحمہ اللہ ] ان کی کنیت ابوعبداللہ یا ابوعمر ہے۔ سلسلۂ نسب یوں ہے: سالم بن عبداللہ بن عمر بن خطاب۔ سادات تابعین میں سے تھے اور اپنے دور کے معتبر عالم تھے۔ مدینہ طیبہ کے فقہائے سبعہ میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ نہایت ثابت ‘ عالم اور فاضل تھے۔ اخلاق و سیرت اور عادات میں اپنے والد سے بہت مشابہت رکھتے تھے۔ ذوالقعدہ یا ذوالحجہ کے مہینے میں ۱۰۶ ہجری میں فوت ہوئے۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الجنائز، باب المشي أمام الجنازة، حديث:3179، والترمذي، الجنائز، حديث:1007، 1009، والنسائي، الجنائز، حديث:1945، وابن ماجه، الجنائز، حديث:1482، وابن حبان (الإحسان):5 /20، حديث:3035، وقول الترمذي: ((أهل الحديث كلهم يرون...)) يعني من شيوخه، وإلا فبعض أهل الحديث صححه كابن حبان رحمه الله ، والمرسل شاهد له.