كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْجَنَائِزِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - إِذَا صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا، وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا، وَغَائِبِنَا، وَصَغِيرِنَا، وَكَبِيرِنَا، وَذَكَرِنَا، وَأُنْثَانَا، اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ، اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَالْأَرْبَعَةُ.
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کی نماز جنازہ پڑھتے تو یوں فرماتے: ’’الٰہی! ہمارے زندہ اور مردہ‘ ہمارے حاضر و غائب‘ ہمارے چھوٹے اور بڑے‘ ہمارے مرد و عورت (سب) کی مغفرت و بخشش فرما دے۔ الٰہی! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھنا اور جسے تو موت دے اسے ایمان کی موت سے سرفراز فرمانا۔ الٰہی! ہمیں اس (میت)کے اجر و ثواب سے محروم نہ کرنا اور نہ ہمیں اس کے بعد فتنے میں ڈالنا۔‘‘ (اسے مسلم اور چاروں نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الجنائز، باب الدعاء للميت، حديث:3201، والترمذي، الجنائز، حديث:1024، والنسائي، الجنائز، حديث:1986، وابن ماجه، الجنائز، حديث:1498. * قوله: "رواه مسلم" وهم من المؤلف أو من بعده، والله أعلم.