بلوغ المرام - حدیث 449

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْجَنَائِزِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - نَعَى النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، وَخَرَجَ بِهِمْ مِنَ الْمُصَلَّى، فَصَفَّ بِهِمْ، وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 449

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی وفات کی خبر اسی روز دی جس روز وہ فوت ہوا تھا۔ آپ صحابۂ کرام کو لے کر جنازگاہ کی طرف تشریف لے گئے‘ صف بندی کروائی اور اس پر چار تکبیریں کہیں۔ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الجنائز، باب الرجل ينعىٰ إلى أهل الميت بنفسه، حديث:1245، ومسلم، الجنائز، باب في التكبير على الجنائز، حديث:951.