كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْجَنَائِزِ حسن وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ، وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا النَّسَائِيَّ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ.
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے کپڑوں میں سے سفید لباس زیب تن کیا کرو کیونکہ یہ تمھارے سب ملبوسات میں سے بہترین اور عمدہ لباس ہے۔ اور اپنے مرنے والوں کو بھی اس میں کفن دیا کرو۔‘‘ (اسے نسائی کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
1. اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سفید لباس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ و محبوب لباس تھا‘ گو آپ نے رنگ دار لباس بھی زیب تن فرمایا ہے۔ 2. مرنے والوں کو بھی سفید کفن ہی دینا چاہیے۔ بامرمجبوری دوسرے رنگ کا کپڑا بھی کفن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الطب، باب في الكحل، حديث:3878، والترمذي، الجنائز، حديث:994، وابن ماجه، الجنائز، حديث:1472، وأحمد:1 /247، 363.