كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْجَنَائِزِ حسن وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: لَمَّا أَرَادُوا غَسْلَ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالُوا: وَاللَّهُ مَا نَدْرِي، نُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا، أَمْ لَا؟… الْحَدِيثَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ.
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہمیں معلوم نہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اتاریں جس طرح ہم اپنے مرنے والوں کے اتارتے ہیں یا نہ اتاریں؟ یہ لمبی حدیث ہے۔ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الجنائز، باب في ستر الميت عند غسله، حديث:3141، وأحمد:6 /267.