بلوغ المرام - حدیث 431

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْجَنَائِزِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - حِينَ تُوُفِّيَ سُجِّيَ بِبُرْدٍ حِبَرَةٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 431

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل باب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب فوت ہوئے تو آپ کو ایک دھاری دار چادر سے ڈھانپ دیا گیا۔ (بخاری و مسلم)
تشریح : 1. میت کو غسل دینے سے پہلے دھاری دار چادر سے ڈھانپ دینا بھی جائز ہے۔ 2.اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی موت وارد ہوئی ہے۔ 3. اس حدیث سے حیات النبی کا مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہوگیا کہ اگر آپ نے وفات نہیں پائی تو آپ کے ساتھ وہ عمل کیوں کیا گیا جو فوت ہونے والوں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘ یعنی غسل اور تدفین و تجہیز وغیرہ۔
تخریج : أخرجه البخاري، اللباس، باب البرود والحبر والشملة، حديث:5814، ومسلم، الجنائز، باب تسجية الميت، حديث:942. 1. میت کو غسل دینے سے پہلے دھاری دار چادر سے ڈھانپ دینا بھی جائز ہے۔ 2.اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی موت وارد ہوئی ہے۔ 3. اس حدیث سے حیات النبی کا مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہوگیا کہ اگر آپ نے وفات نہیں پائی تو آپ کے ساتھ وہ عمل کیوں کیا گیا جو فوت ہونے والوں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘ یعنی غسل اور تدفین و تجہیز وغیرہ۔