كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ اللِّبَاسِ صحيح وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ إِذَا أَنْعَمَ عَلَى عَبْدٍ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَيْهِ)). رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: لباس کا بیان
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ پسند کرتاہے کہ جب وہ اپنے کسی بندے پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھے۔‘‘ (اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا اظہار ہونا چاہیے۔ 2. اپنی حیثیت و استطاعت کے مطابق کھانا پینا اور اچھا لباس پہننا تقویٰ کے خلاف نہیں۔ 3. بہترین سواری بھی تکبر میں شمار نہیں بشرطیکہ آدمی دوسروں کو حقیر نہ سمجھے۔
تخریج :
أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.