بلوغ المرام - حدیث 42

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْوُضُوءِ ضعيف وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا تَوَضَّأْتُمْ فَابْدَءُوا بِمَيَامِنِكُمْ)). أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.

ترجمہ - حدیث 42

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: وضو کے احکام ومسائل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم وضو کرنے لگو تو اپنی دائیں جانب سے ابتدا کرو۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے جیسا کہ دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ آپ کو ہر اچھے کام کی ابتدا میں دایاں پہلو ہی پسند اور محبوب تھا۔ خود بھی اسی پر عمل پیرا رہے اور امت کوبھی حکم فرمایا کہ دائیں جانب سے ابتدا کرو۔
تخریج : أخرجه أبوداود، اللباس، باب في الانتعال، حديث:4141، وابن ماجه، الطهارة، حديث:402، وأحمد:2 /354، وابن خزيمة:1 /91، حديث:178، وابن حبان(الموارد)، حديث:147، 1452* رواه شعبة عن الأ عمش به بلفظ: كان إذا لبس قميصًا(و في رواية ثوبًا) بدأ بميامنه، رواه الترمذي، اللباس، حديث: 1766 وسنده صحيح، والنسائي في الكبرٰى ، حديث:9669. یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے جیسا کہ دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ آپ کو ہر اچھے کام کی ابتدا میں دایاں پہلو ہی پسند اور محبوب تھا۔ خود بھی اسی پر عمل پیرا رہے اور امت کوبھی حکم فرمایا کہ دائیں جانب سے ابتدا کرو۔