بلوغ المرام - حدیث 418

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ اللِّبَاسِ صحيح وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَخَّصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَالزُّبَيْرِ فِي قَمِيصِ الْحَرِيرِ، فِي سَفَرٍ، مِنْ حَكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 418

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: لباس کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبدالرحمن بن عوف اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو دوران سفر میں ریشمی قمیص پہننے کی اجازت مرحمت فرمائی‘ اس وجہ سے کہ انھیں خارش تھی۔ (بخاری و مسلم)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ] یہ زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد قرشی اسدی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری‘ یعنی قریبی ساتھی تھے۔ آپ کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر اور عشرۂ مبشرہ میں سے تھے۔ غزوات میں اسلام کے جری اور بہادرافراد میں شمار ہوتے تھے۔ جنگ جمل سے واپسی کے بعد ۳۶ ہجری کو شہید کر دیے گئے۔
تخریج : أخرجه البخاري، اللباس، باب ما يرخص للرجال من الحرير للحكة، حديث:5839، ومسلم، اللباس، باب إباحة لبس الحرير للرجال، حديث:2076. راوئ حدیث: [حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ] یہ زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد قرشی اسدی ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری‘ یعنی قریبی ساتھی تھے۔ آپ کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر اور عشرۂ مبشرہ میں سے تھے۔ غزوات میں اسلام کے جری اور بہادرافراد میں شمار ہوتے تھے۔ جنگ جمل سے واپسی کے بعد ۳۶ ہجری کو شہید کر دیے گئے۔