كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ اللِّبَاسِ صحيح وَعَنْ عُمَرَ - رضي الله عنه - قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ إِلَّا مَوْضِعَ إِصْبَعَيْنِ، أَوْ ثَلَاثٍ، أَوْ أَرْبَعٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: لباس کا بیان
حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا‘ سوائے دویا تین یا چار انگشت جگہ کے برابر۔ (بخاری و مسلم۔ الفاظ مسلم کے ہیں۔)
تشریح :
مردوں کے لیے ریشم پہننا شرعی طور پر حرام ہے‘ البتہ خارش وغیرہ کے عذر کی صورت میں وقتی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ دو چار انگشت کے برابر اگر کسی کپڑے پر ریشم لگا ہوا ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
تخریج :
أخرجه البخاري،اللباس، باب لبس الحرير للرجال وقدر ما يجوزمنه، حديث:5828، ومسلم، اللباس، باب تحريم استعمال إناء الذهب والفضة، حديث:2069.
مردوں کے لیے ریشم پہننا شرعی طور پر حرام ہے‘ البتہ خارش وغیرہ کے عذر کی صورت میں وقتی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ دو چار انگشت کے برابر اگر کسی کپڑے پر ریشم لگا ہوا ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے۔