بلوغ المرام - حدیث 415

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ اللِّبَاسِ صحيح عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْأَشْعَرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَيَكُونَنَّ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ يَسْتَحِلُّونَ الْحِرَ وَالْحَرِيرَ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَأَصْلُهُ فِي الْبُخَارِيِّ.

ترجمہ - حدیث 415

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: لباس کا بیان حضرت ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میری امت میں لازماً کچھ ایسی قومیں ہوں گی جو زنا اور ریشم کو حلال سمجھیں گی۔‘‘(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔)
تشریح : اس حدیث میں دو چیزیں حرام کی گئی ہیں: ایک ریشم کا پہننا‘ دوسرا زنا و بدکاری کرنا۔ ریشم کا لباس زیب تن کرنا آدمی کے اندر رعونت اور کبر و نخوت پیدا کرتا ہے۔ اور یہ متکبرین کا لباس ہے‘ اسی لیے اسے امت کے مردوں پر حرام قرار دیا گیا ہے‘ نیز یہ زینت اور لطافت کا لباس ہے جو مردوں کے برعکس عورتوں کا لباس شمار ہوتا ہے اور مردوں کے لیے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے۔ راوئ حدیث: [حضرت ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ ] ان کا نام عبداللہ بن ہانی یا عبید بن وہب رضی اللہ عنہ ہے۔ شرف صحابیت سے مشرف ہیں۔ شام میں سکونت اختیار کی۔ اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان کے دور خلافت میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه أبوداود، اللباس، باب ما جاء في الخز، حديث:4039، وأصله في البخاري، الأشربة، باب ما جاء فيمن يسحل الخمر ويسميه بغير اسمه، حديث:5590. اس حدیث میں دو چیزیں حرام کی گئی ہیں: ایک ریشم کا پہننا‘ دوسرا زنا و بدکاری کرنا۔ ریشم کا لباس زیب تن کرنا آدمی کے اندر رعونت اور کبر و نخوت پیدا کرتا ہے۔ اور یہ متکبرین کا لباس ہے‘ اسی لیے اسے امت کے مردوں پر حرام قرار دیا گیا ہے‘ نیز یہ زینت اور لطافت کا لباس ہے جو مردوں کے برعکس عورتوں کا لباس شمار ہوتا ہے اور مردوں کے لیے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے۔ راوئ حدیث: [حضرت ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ ] ان کا نام عبداللہ بن ہانی یا عبید بن وہب رضی اللہ عنہ ہے۔ شرف صحابیت سے مشرف ہیں۔ شام میں سکونت اختیار کی۔ اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان کے دور خلافت میں وفات پائی۔