بلوغ المرام - حدیث 396

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ صحيح وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَقْرَأُ فِي الْأَضْحَى وَالْفِطْرِ بِـ (ق) ، وَ (اقْتَرَبَتْ) أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 396

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نماز عیدین کا بیان حضرت ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحیٰ اور عیدالفطر کی نماز میں سورۂ قٓ اور سورۂ اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُتلاوت فرماتے تھے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : عیدین کی نمازوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔ دوسری سورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، صلاة العيدين، باب ما يقرأ به في صلاة العيدين، حديث:891. عیدین کی نمازوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔ دوسری سورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔