كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - صَلَّى يَوْمَ الْعِيدِ رَكْعَتَيْنِ، لَمْ يُصَلِّ [ص:142] قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا. أَخْرَجَهُ السَّبْعَةُ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز عیدین کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے روز دو ہی رکعتیں ادا فرمائیں‘ نہ پہلے کچھ پڑھا اور نہ بعد میں کوئی نماز پڑھی۔ (اسے ساتوں نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث کی رو سے عید گاہ میں سوائے دو رکعت نماز عید کے اور کوئی نماز پہلے یا بعد میں پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں‘ البتہ جب واپس گھر تشریف لاتے تو دو رکعتیں پڑھتے تھے جیسا کہ آگے آرہا ہے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، العيدين، باب الخطبة بعد العيد، حديث:964، ومسلم، صلاة العيدين، باب ترك الصلاة قبل العيد وبعدها في المصلى، حديث:884، وأبوداود، صلاة الاستسقاء، حديث:1159، والترمذي، الجمعة، حديث:537، والنسائي، صلاة العيدين، حديث:1588، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1291، وأحمد:1 /280، 340، 355.