بلوغ المرام - حدیث 386

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ صحيح وَعَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنَ الصَّحَابَةِ، أَنَّ رَكْبًا جَاءُوا، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَهُمْ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يُفْطِرُوا، وَإِذَا أَصْبَحُوا يَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ -وَهَذَا لَفْظُهُ- وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.

ترجمہ - حدیث 386

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نماز عیدین کا بیان حضرت ابوعمیربن انس رحمہ اللہ اپنے چچوں سے‘ جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تھے‘ بیان کرتے ہیں کہ چند سوار (آپ کی خدمت میں) آئے اور انھوں نے شہادت دی کہ ہم نے کل شام چاند دیکھا تھا۔ آپ نے حکم دے دیا: ’’روزہ افطار کر لو اور کل صبح (نماز عید کے لیے) اپنی عیدگاہ میں آجاؤ۔‘‘ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔ یہ الفاظ ابوداود کے ہیں اوراس کی سند صحیح ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر ۲۹ رمضان کو ایسی جگہ چاند نظر آجائے جہاں کا مطلع مختلف نہ ہو تو دوسرے روز صحیح اور قابل اعتبار ذرائع سے اطلاع ملنے پر روزہ اسی وقت افطار کر دیا جائے گا۔ 2.اگر قبل از زوال خبر ملی تو اسی روز نماز عید بھی ادا کر لی جائے ورنہ دوسرے روز عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ 3.اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عید کی نماز عیدگاہ میں پڑھنی چاہیے اور اجتماعی طور پر پڑھنی چاہیے۔4. اس حدیث سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ چاند کی رؤیت کا اعلان سرکاری طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ 5.اعلان جانی پہچانی شخصیت کے توسط سے کیا جانا چاہیے۔6. عصر حاضر میں قابل اعتماد شہادتوں کے بعد ریڈیو‘ ٹی وی سے اعلان کیا جاسکتا ہے۔ راوئ حدیث: [حضرت ابوعمیر بن انس رحمہ اللہ ] ان کا نام عبداللہ بن مالک انصاری تھا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سب سے بڑے تھے۔ صغار تابعین میں شمار ہوتے ہیں‘ ثقہ تھے۔ چوتھے طبقے کے راوی ہیں۔ اپنے باپ کے بعد کافی دیر زندہ رہے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الصلاة، باب إذا لم يخرج الإمام للعيد من يومه، حديث:1157، وأحمد:5 /57، 58، وابن ماجه، الصيام، حديث:1653، والنسائي، صلاة العيدين، حديث:1558. 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر ۲۹ رمضان کو ایسی جگہ چاند نظر آجائے جہاں کا مطلع مختلف نہ ہو تو دوسرے روز صحیح اور قابل اعتبار ذرائع سے اطلاع ملنے پر روزہ اسی وقت افطار کر دیا جائے گا۔ 2.اگر قبل از زوال خبر ملی تو اسی روز نماز عید بھی ادا کر لی جائے ورنہ دوسرے روز عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ 3.اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ عید کی نماز عیدگاہ میں پڑھنی چاہیے اور اجتماعی طور پر پڑھنی چاہیے۔4. اس حدیث سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ چاند کی رؤیت کا اعلان سرکاری طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ 5.اعلان جانی پہچانی شخصیت کے توسط سے کیا جانا چاہیے۔6. عصر حاضر میں قابل اعتماد شہادتوں کے بعد ریڈیو‘ ٹی وی سے اعلان کیا جاسکتا ہے۔ راوئ حدیث: [حضرت ابوعمیر بن انس رحمہ اللہ ] ان کا نام عبداللہ بن مالک انصاری تھا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سب سے بڑے تھے۔ صغار تابعین میں شمار ہوتے ہیں‘ ثقہ تھے۔ چوتھے طبقے کے راوی ہیں۔ اپنے باپ کے بعد کافی دیر زندہ رہے۔