كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةُ الْجُمُعَةِ صحيح وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالنَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَخْطُبُ، فَقَالَ: ((صَلَّيْتَ؟)) قَالَ: لَا. قَالَ: ((قُمْ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز جمعہ کا بیان
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جمعے کے روز ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ نے اس سے دریافت فرمایا: ’’نماز پڑھی ہے؟‘‘ اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’ اٹھ اور دو رکعت نماز ادا کر۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
1. معلوم ہوا کہ خطبۂجمعہ کے دوران میں دو رکعت نماز پڑھنی چاہیے۔ اس میں استماع خطبہ کے عام حکم کی تخصیص ہے۔ 2. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ خطیب خطبۂجمعہ کے علاوہ بھی ضرورت کے وقت بات چیت کر سکتا ہے بلکہ نئے آنے والے کو دو رکعت نماز پڑھنے کی تلقین بھی کر سکتا ہے۔ 3.احناف ان دو رکعتوں کے قائل نہیں۔ یہ حدیث ان کی تردید کرتی ہے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الجمعة، باب من جاء والإمام يخطب صلى ركعتين، حديث:931، ومسلم، الجمعة، باب التحية والإمام يخطب، حديث:875.