بلوغ المرام - حدیث 357

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةُ الْجُمُعَةِ صحيح وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، فَجَاءَتْ عِيرٌ مِنَ الشَّامِ، فَانْفَتَلَ النَّاسُ إِلَيْهَا، حَتَّى لَمْ يَبْقَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 357

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نماز جمعہ کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ شام سے ایک تجارتی قافلہ آگیا۔ سب لوگ جلدی سے اس قافلے کی طرف کھسک گئے اور صرف بارہ آدمی (خطبہ سننے کے لیے) باقی رہ گئے۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ٔجمعہ کھڑے ہو کر دیا کرتے تھے۔ مسنون یہی ہے۔2. اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خطبہ نماز سے پہلے ہوتا تھا۔ نماز کے بعد نہیں‘ نیز ثابت ہوا کہ بارہ افراد بھی ہوں تو جمعہ درست ہے۔ شوافع نے جو چالیس کی تعداد کو ضروری قرار دیا ہے‘ وہ صحیح نہیں۔
تخریج : أخرجه مسلم، الجمعة، باب قوله تعالى: (وإذا راوا تجارة أو لهوًا انفضوا اليها)، حديث:863. 1. اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ٔجمعہ کھڑے ہو کر دیا کرتے تھے۔ مسنون یہی ہے۔2. اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خطبہ نماز سے پہلے ہوتا تھا۔ نماز کے بعد نہیں‘ نیز ثابت ہوا کہ بارہ افراد بھی ہوں تو جمعہ درست ہے۔ شوافع نے جو چالیس کی تعداد کو ضروری قرار دیا ہے‘ وہ صحیح نہیں۔