كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ وَالْمَرِيضِ ضعيف وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - يُصَلِّي مُتَرَبِّعًا. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ. وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (چار زانو ہو کر) نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ (اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے لیکن عذر کی بنا پر چوکڑی مار کر نماز ادا کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔
تخریج :
أخرجه النسائي، قيام الليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، والحاكم:1 /258.* حفص بن غياث عنعن، وحديث البخاري يخالفه، ولو صح لكان محمولًا على العذر.
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے لیکن عذر کی بنا پر چوکڑی مار کر نماز ادا کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔