كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ وَالْمَرِيضِ ضعيف وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: عَادَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - مَرِيضًا، فَرَآهُ يُصَلِّي عَلَى وِسَادَةٍ، فَرَمَى بِهَا، وَقَالَ: ((صَلِّ عَلَى الْأَرْضِ إِنِ اسْتَطَعْتَ، وَإِلَّا فَأَوْمِ إِيمَاءً، وَاجْعَلْ سُجُودَكَ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِكَ)). رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ. وَصَحَّحَ أَبُو حَاتِمٍ وَقْفَهُ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض کی عیادت فرمائی تو دیکھا کہ وہ تکیے پر نماز پڑھ رہا ہے۔ آپ نے وہ تکیہ دور پھینک دیا اور فرمایا: ’’زمین پر نماز پڑھ‘ اگر تیرے بس میں ہے ورنہ اشارے سے پڑھ لے۔ ہاں‘ اپنے سجدوں کے لیے رکوع کی بہ نسبت ذرا زیادہ جھک۔‘‘ (اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور ابوحاتم نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔)
تخریج : تقدم261.