كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِ وَالْمَرِيضِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَقْصُرُ فِي السَّفَرِ وَيُتِمُّ، وَيَصُومُ وَيُفْطِرُ. رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ. إِلَّا أَنَّهُ مَعْلُولٌ. وَالْمَحْفُوظُ عَنْ عَائِشَةَ مِنْ فِعْلِهَا، وَقَالَتْ: إِنَّهُ لَا يَشُقُّ عَلَيَّ. أَخْرَجَهُ الْبَيْهَقِيُّ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں (کبھی نماز) قصر پڑھتے اور ( کبھی) پوری پڑھتے تھے اور (اسی طرح کبھی) روزہ رکھتے تھے اور (کبھی) چھوڑ بھی دیتے تھے۔ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں‘ مگر حدیث معلول ہے۔ اور محفوظ یہ ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا خود ایسا کرتی تھیں۔) اور انھوں نے فرمایا کہ ایسا کرنا مجھ پر گراں نہیں ہے۔ (اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني:2 /189 وقال: "هذا إسناد صحيح" والعلة مردودة، والبيهقي:3 /143، وله شاهد صحيح عند النسائي في سننه الصغرى، وسنده صحيح.