كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ وَالْإِمَامَةِ صحيح وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ رَاكِعٌ، فَرَكَعَ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا، وَلَا تَعُدْ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ فِيهِ: فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ، ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز با جماعت اور امامت کے مسائل کا بیان
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عین اس وقت پہنچے جبکہ آپ رکوع کی حالت میں تھے‘ چنانچہ انھوں نے صف تک پہنچنے سے پہلے ہی رکوع کر لیا‘ پھر (رکوع کی حالت میں چلتے ہوئے) صف میں پہنچے‘ پھر (بعد میں) انھوں نے اس کا ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: ’’اللہ تیری حرص و طمع میں اضافہ فرمائے‘ آئندہ ایسا مت کرنا۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)اس میں ابوداود نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ انھوں نے صف میں شامل ہونے سے پہلے ہی رکوع کر لیا‘ پھر اسی حالت میں چل کر صف میں شامل ہوئے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الأذان، باب إذا ركع دون الصف، حديث:783، وأبوداود، الصلاة، حديث:683، 684 والحديث لا يدل على إدراك الركعة بإ دراك الركوع كما حققه الإمام البخاري في جزء القراءة خلف الإمام.