بلوغ المرام - حدیث 329

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ وَالْإِمَامَةِ صحيح وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((رُصُّوا صُفُوفَكُمْ، وَقَارِبُوا بَيْنَهَا، [ص:120] وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 329

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نماز با جماعت اور امامت کے مسائل کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنی صفوں کو مضبوطی سے ملاؤ اور ان کے درمیان فاصلہ نہ رکھو اور اپنی گردنوں کو آپس میں برابر رکھو۔‘‘ (اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ )
تشریح : اسلام میں صف بندی اور شیرازہ بندی کی بڑی تاکید اور اہمیت ہے۔ اس کی تربیت و ٹریننگ اسلام کے اہم ترین بنیادی رکن‘ نماز میں صف بندی کے ذریعے سے دی گئی ہے۔ جہاد میں بُنْـیَانٌ مَرْصُوص کی جتنی ضرورت و اہمیت ہے اس کے بیان کرنے کی اس مقام پر چنداں ضرورت نہیں‘ اشارہ ہی کافی ہے۔ صف بندی میں اگر رخنہ پڑ جائے یا صفوں میں خلل واقع ہو جائے تو باہمی ربط و ضبط اور محبت میں بھی خلل پڑ تا ہے۔ اسلام دلوں کو جوڑنا اور باہمی تعلقات کو استوار کرنا‘ اسلامی برادری میں مساوات کے ذریعے سے ایک ہی صف میں محمود و ایاز کو کھڑا کرنا اور شیطانی دخل اندازی سے اسے بچانا اور محفوظ رکھنا چاہتا ہے‘ چنانچہ صحیحین میں روایت ہے کہ نماز کھڑی ہونے کے موقع پر نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کی طرف رخ موڑ کر فرمایا: ’’اپنی صفوں کو سیدھا کرو ورنہ اللہ تعالیٰ تمھارے دلوں میں کجی و ٹیڑھ اور مخالفت ڈال دے گا۔‘‘ راوی کا بیان ہے کہ پھر میں نے نمازیوں کو دیکھا کہ جماعت میں ایک آدمی اپنا کندھا دوسرے کے کندھے سے‘ اپنے ٹخنے کو اس کے ٹخنے کے ساتھ اور اپنے گھٹنے کو اس کے گھٹنے کے ساتھ ملا کر کھڑا ہوتا تھا۔ دیکھیے: (سنن أبي داود‘ الصلاۃ‘ باب تسویۃ الصفوف‘ حدیث:۶۶۲) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر فرمایا: ’’قسم ہے مجھے اس ذات اقدس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں دیکھتا ہوں کہ شیطان صفوں کے درمیان بکری کے بچے کی صورت میں گھس جاتا ہے۔‘‘ (سنن أبي داود‘ الصلاۃ‘ باب تسویۃ الصفوف‘حدیث:۶۶۷) یعنی وہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے‘ خشوع و خضوع سے بیگانہ کر دیتا ہے اور توجہ الی اللہ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ نماز میں صفوں کی درستی کے بارے میں اور بھی بہت سی احادیث منقول ہیں۔ الغرض نماز باجماعت کی صورت میں صف بندی کی بہت تاکید ہے۔ مل کر کھڑا ہونا چاہیے اور درمیان میں قطعاً جگہ نہیں چھوڑنی چاہیے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الصلاة، باب تسوية الصفوف، حديث:667، والنسائي، الإمامة، حديث:815، وابن حبان (الإحسان): 3 /298، حديث:2163، وابن خزيمة، حديث:1545. اسلام میں صف بندی اور شیرازہ بندی کی بڑی تاکید اور اہمیت ہے۔ اس کی تربیت و ٹریننگ اسلام کے اہم ترین بنیادی رکن‘ نماز میں صف بندی کے ذریعے سے دی گئی ہے۔ جہاد میں بُنْـیَانٌ مَرْصُوص کی جتنی ضرورت و اہمیت ہے اس کے بیان کرنے کی اس مقام پر چنداں ضرورت نہیں‘ اشارہ ہی کافی ہے۔ صف بندی میں اگر رخنہ پڑ جائے یا صفوں میں خلل واقع ہو جائے تو باہمی ربط و ضبط اور محبت میں بھی خلل پڑ تا ہے۔ اسلام دلوں کو جوڑنا اور باہمی تعلقات کو استوار کرنا‘ اسلامی برادری میں مساوات کے ذریعے سے ایک ہی صف میں محمود و ایاز کو کھڑا کرنا اور شیطانی دخل اندازی سے اسے بچانا اور محفوظ رکھنا چاہتا ہے‘ چنانچہ صحیحین میں روایت ہے کہ نماز کھڑی ہونے کے موقع پر نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کی طرف رخ موڑ کر فرمایا: ’’اپنی صفوں کو سیدھا کرو ورنہ اللہ تعالیٰ تمھارے دلوں میں کجی و ٹیڑھ اور مخالفت ڈال دے گا۔‘‘ راوی کا بیان ہے کہ پھر میں نے نمازیوں کو دیکھا کہ جماعت میں ایک آدمی اپنا کندھا دوسرے کے کندھے سے‘ اپنے ٹخنے کو اس کے ٹخنے کے ساتھ اور اپنے گھٹنے کو اس کے گھٹنے کے ساتھ ملا کر کھڑا ہوتا تھا۔ دیکھیے: (سنن أبي داود‘ الصلاۃ‘ باب تسویۃ الصفوف‘ حدیث:۶۶۲) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر فرمایا: ’’قسم ہے مجھے اس ذات اقدس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں دیکھتا ہوں کہ شیطان صفوں کے درمیان بکری کے بچے کی صورت میں گھس جاتا ہے۔‘‘ (سنن أبي داود‘ الصلاۃ‘ باب تسویۃ الصفوف‘حدیث:۶۶۷) یعنی وہ نمازیوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے‘ خشوع و خضوع سے بیگانہ کر دیتا ہے اور توجہ الی اللہ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ نماز میں صفوں کی درستی کے بارے میں اور بھی بہت سی احادیث منقول ہیں۔ الغرض نماز باجماعت کی صورت میں صف بندی کی بہت تاکید ہے۔ مل کر کھڑا ہونا چاہیے اور درمیان میں قطعاً جگہ نہیں چھوڑنی چاہیے۔