بلوغ المرام - حدیث 312

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ ضعيف وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ صَلَّى الضُّحَى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ قَصْرًا فِي الْجَنَّةِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَاسْتَغْرَبَهُ.

ترجمہ - حدیث 312

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نفل نماز کا بیان حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے صلاۃ الضحیٰ کی بارہ رکعتیں پڑھیں‘ اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں محل تعمیر کرے گا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور غریب قرار دیا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے‘ لہٰذا صلاۃ الضحیٰ کی رکعات کی تعداد زیادہ سے زیادہ آٹھ ہے جو کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث سے ثابت ہے جس کا تذکرہ گزشتہ احادیث میں تفصیل سے گزر چکا ہے‘ بہرحال صلاۃ الضحیٰ کی فضیلت اس کے علاوہ دیگر احادیث سے بھی ثابت ہے۔واللّٰہ أعلم۔
تخریج : [إسناده ضعيف]أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في صلاة الضحى، حديث: 473 وقال: حديث غريب، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1380.* موسى بن فلان، مجهول (تقريب التهذيب). مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے‘ لہٰذا صلاۃ الضحیٰ کی رکعات کی تعداد زیادہ سے زیادہ آٹھ ہے جو کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث سے ثابت ہے جس کا تذکرہ گزشتہ احادیث میں تفصیل سے گزر چکا ہے‘ بہرحال صلاۃ الضحیٰ کی فضیلت اس کے علاوہ دیگر احادیث سے بھی ثابت ہے۔واللّٰہ أعلم۔