بلوغ المرام - حدیث 288

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 288

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نفل نماز کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں (سے پہلی میں) ﴿ قُلْ یَآاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ ﴾اور (دوسری میں) ﴿ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ پڑھی۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : ان دو رکعتوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔ اتباع سنت کے جذبے کے تحت ان کو پڑھنا چاہیے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری کوئی سورت پڑھنا ممنوع ہے بلکہ مذکورہ سورتوں کا پڑھنا مستحب اور مسنون ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی صبح کی سنتوں میں ان دونوں سورتوں کے علاوہ کوئی اور حصہ تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم‘ صلاۃ المسافرین‘ حدیث:۷۲۷)
تخریج : أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:726. ان دو رکعتوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔ اتباع سنت کے جذبے کے تحت ان کو پڑھنا چاہیے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری کوئی سورت پڑھنا ممنوع ہے بلکہ مذکورہ سورتوں کا پڑھنا مستحب اور مسنون ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی صبح کی سنتوں میں ان دونوں سورتوں کے علاوہ کوئی اور حصہ تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم‘ صلاۃ المسافرین‘ حدیث:۷۲۷)