بلوغ المرام - حدیث 280

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ صحيح عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((سَلْ)). فَقُلْتُ: أَسْأَلُكَ مُرَافَقَتَكَ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ: ((أَوَغَيْرَ ذَلِكَ?)) ، قُلْتُ: هُوَ ذَاكَ، قَالَ: ((فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 280

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نفل نماز کا بیان حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک روز نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (مخاطب کر کے) فرمایا: ’’مانگ لے (جو کچھ مانگنا ہے)۔‘‘ میں نے عرض کیا: میں جنت میں آپ کی رفاقت کا طلبگار ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’کیا اس کے علاوہ بھی کچھ ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: بس یہی مطلوب ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’تو پھر اپنے مطلب کے حصول کے لیے کثرت سجود سے میری مدد کر۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تیری مطلوب چیز (جنت) تجھے عطا کر دے‘ تم بھی اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے دعا کرو لیکن یاد رکھو یہ بڑی عظیم طلب و چاہت ہے‘ لہٰذا نفل نماز کثرت سے پڑھا کرو تاکہ میری دعا اپنے مقام پر پہنچ کر قبول ہو جائے۔ اور اسے اعانت کہا گیا ہے۔ 2. اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے سے مراد نفل نماز لی ہے۔ اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ سجدے کو سارے ارکان نماز پر فضیلت حاصل ہے۔ سجدہ تقرب الٰہی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ 3. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرب الٰہی اور نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کے لیے کثرت سے نوافل ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ افسوس ان لوگوں پر جو اتباع سنت کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر نوافل سے اتنی رغبت نہیں جتنی تاکید ان کے بارے میں معلوم ہوتی ہے‘ اور کچھ لوگ تو زبانی عاشق رسول ہونے کے دعویدار ہیں مگر نوافل تو کجا فرائض بھی نہیں پڑھتے‘ رہتے پھر بھی وہ عاشق رسول ہی ہیں بلکہ نادان اور بے علم و جاہل لوگوں نے ان کو رتبۂ ولایت پر بٹھا رکھا ہے جنھوں نے کبھی نماز پڑھ کر نہیں دیکھی۔ راوئ حدیث: [حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ ] ابوفر اس ان کی کنیت ہے۔ اسلم قبیلہ سے تھے‘ اس لیے اسلمی کہلائے۔ اصحاب صفہ میں سے تھے اور مدینہ کے رہنے والے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص تھے۔ حضر و سفر میں آپ کے ساتھ رہتے تھے۔ ۶۳ ہجری میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه مسلم، الصلاة، باب فضل السجود والحث عليه، حديث:489. 1. اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تیری مطلوب چیز (جنت) تجھے عطا کر دے‘ تم بھی اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے دعا کرو لیکن یاد رکھو یہ بڑی عظیم طلب و چاہت ہے‘ لہٰذا نفل نماز کثرت سے پڑھا کرو تاکہ میری دعا اپنے مقام پر پہنچ کر قبول ہو جائے۔ اور اسے اعانت کہا گیا ہے۔ 2. اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے سے مراد نفل نماز لی ہے۔ اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ سجدے کو سارے ارکان نماز پر فضیلت حاصل ہے۔ سجدہ تقرب الٰہی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ 3. اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرب الٰہی اور نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کے لیے کثرت سے نوافل ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ افسوس ان لوگوں پر جو اتباع سنت کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر نوافل سے اتنی رغبت نہیں جتنی تاکید ان کے بارے میں معلوم ہوتی ہے‘ اور کچھ لوگ تو زبانی عاشق رسول ہونے کے دعویدار ہیں مگر نوافل تو کجا فرائض بھی نہیں پڑھتے‘ رہتے پھر بھی وہ عاشق رسول ہی ہیں بلکہ نادان اور بے علم و جاہل لوگوں نے ان کو رتبۂ ولایت پر بٹھا رکھا ہے جنھوں نے کبھی نماز پڑھ کر نہیں دیکھی۔ راوئ حدیث: [حضرت ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ ] ابوفر اس ان کی کنیت ہے۔ اسلم قبیلہ سے تھے‘ اس لیے اسلمی کہلائے۔ اصحاب صفہ میں سے تھے اور مدینہ کے رہنے والے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص تھے۔ حضر و سفر میں آپ کے ساتھ رہتے تھے۔ ۶۳ ہجری میں وفات پائی۔