كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ صحيح وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - ((صَلِّ قَائِمًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا، فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز کی صفت کا بیان
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’’نماز کھڑے ہو کر پڑھو‘ اگر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر پڑھو۔ اور بیٹھ کر پڑھنے کی استطاعت بھی نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھو۔ ان میں سے کسی پر بھی عمل نہ ہو سکے تو پھر اشارے ہی سے پڑھ لو۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کسی صورت بھی معاف نہیں بجز مدہوشی کی حالت کے‘ نیز ثابت ہوا کہ نماز کھڑے ہو کر پڑھنی چاہیے۔ بامر مجبوری یا بیماری کی صورت میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا مشکل ہو تو بیٹھ کر پڑھ لے۔ اگر ایسا کرنا بھی دشوار ہو تو لیٹ کر پڑھ لے۔ اگر ان حالتوں میں سے کسی پر بھی قادر نہ ہو تو پھر اشاروں سے ادا کرے ۔ گویا نماز کسی صورت بھی ترک نہ کرے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، تقصير الصلاة، باب إذا لم يطق قاعدًا صلى علي جنب، حديث:1117.