كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ صحيح وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ - رضي الله عنه: أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - يُصَلِّي، فَإِذَا كَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلَاتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِيَ قَاعِدًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز کی صفت کا بیان
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا فرماتے دیکھا‘ جب آپ نماز کی طاق رکعت (پہلی اور تیسری) میں ہوتے تو سیدھے بیٹھنے سے پہلے کھڑے نہ ہوتے۔ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث سے جلسۂ استراحت کی مشروعیت ثابت ہوتی ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ اس کے قائل ہیں مگر امام احمد اور امام ابوحنیفہ رحمہما اللہ اس کے قائل نہیں۔ وہ اسے بڑھاپے پر محمول کرتے ہیں ۔ لیکن یہ تاویل درست نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مالک رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء سے فرمایا تھا: [صَلُّوا کَمَا رَأَیْتُمُونِي أُصَلِّي] ’’تم اس طرح نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔‘‘ (صحیح البخاري‘ الصلاۃ‘ حدیث:۶۳۱) اور وہی بیان کرتے ہیں کہ آپ جلسۂ استراحت کرتے تھے۔ خود راوئ حدیث نے جب اسے بڑھاپے پر محمول نہیں کیا تو پھر یہ محمول تحکم محض ہے ۔
تخریج :
أجرجه البخاري، الأذان، باب من استوى قاعدًا في وترمن صلاته ثم نهض، حديث:823.