بلوغ المرام - حدیث 238

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ ضعيف وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يُصَلِّي مُتَرَبِّعًا. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.

ترجمہ - حدیث 238

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نماز کی صفت کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ چار زانو بیٹھ کر نماز ادا فرمارہے تھے۔ (اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ صحیح ابن خزیمہ کی تحقیق میں اس کی بابت لکھتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھیے: (صحیح ابن خزیمۃ:۲ /۸۹) بنابریں عذر اور بیماری کی حالت میں اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا صحیح ہے جیسا کہ بعض علماء مذکورہ حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے تھے‘ اس وجہ سے آپ نے اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کی‘ لہٰذا مذکورہ روایت سے معلوم ہوا کہ عذر اور بیماری کی حالت میں اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا جائز اور مباح ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج : أخرجه النسائي، قيام اليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، وابن خزيمة: 2 /89* حفص ابن غياث عنعن، وحديث البخاري، الأذان، حديث: 827 يخالفه ولو صح لكان محمولاً علي العذر. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ صحیح ابن خزیمہ کی تحقیق میں اس کی بابت لکھتے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھیے: (صحیح ابن خزیمۃ:۲ /۸۹) بنابریں عذر اور بیماری کی حالت میں اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا صحیح ہے جیسا کہ بعض علماء مذکورہ حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑے سے گر پڑے تھے‘ اس وجہ سے آپ نے اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کی‘ لہٰذا مذکورہ روایت سے معلوم ہوا کہ عذر اور بیماری کی حالت میں اس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرنا جائز اور مباح ہے۔ واللّٰہ أعلم۔