بلوغ المرام - حدیث 221
كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صِفَةِ الصَّلَاةِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا قَرَأْتُمْ الْفَاتِحَةَ فَاقْرَءُوا: (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) ، فَإِنَّهَا إِحْدَى آيَاتِهَا)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَصَوَّبَ وَقْفَهُ.
ترجمہ - حدیث 221
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: نماز کی صفت کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم سورئہ فاتحہ پڑھو تو بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی (ساتھ ہی) پڑھا کرو‘ اس لیے کہ وہ بھی سورئہ فاتحہ کی ایک آیت ہے۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اس کے موقوف ہونے کو درست قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني:1 /312، وللحديث شواهد معنوية.