كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْمَسَاجِدِ صحيح وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلَا يَجْلِسْ حَتَّى يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: مساجد کا بیان
حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے جب (بھی) کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو دو رکعتیں پڑھے بغیر نہ بیٹھے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
1. حدیث میں جن نوافل کے پڑھنے کا حکم ہے انھیں تَحِیَّۃُ الْمَسْجِد کہتے ہیں۔ 2.بعض علماء کے نزدیک یہ واجب ہیں جبکہ جمہور علماء انھیں مستحب کہتے ہیں۔ 3. حدیث کے ظاہر الفاظ کو سامنے رکھتے ہوئے بعض علماء نے ان نوافل کو مکروہ اوقات میں بھی پڑھنے کی اجازت دی ہے لیکن بعض علماء اوقات ممنوعہ میں ممنوع کہتے ہیں۔ 4. اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خطیب منبر پر خطبہ ٔجمعہ دے رہا ہو تب بھی مسجد میں داخل ہونے والا دو رکعت پڑھ کر بیٹھے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا دخل المسجد فليركع ركعتين، حديث:444، ومسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب تحية المسجد بركعتين، حديث:714.