كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْمَسَاجِدِ صحيح وَعَنْهُ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ)). أَخْرَجَهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: مساجد کا بیان
حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت (اس وقت تک) قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ لوگ مسجدوں (کی تعمیر) میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔‘‘ (اسے ترمذی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
قیامت کے قریب ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ مسجدیں تعمیر کریں گے اور انھیں خوب نقش و نگار اور بیل بوٹوں سے آراستہ کریں گے‘ پھر باہمی مقابلہ کریں گے کہ ہماری مسجد فلاں کی مسجد سے خوبصورت اور بہترین بنی ہوئی ہے‘ مگر آباد نہ ہوں گی‘ نمازیوں سے خالی ہوں گی اور تعمیر کرنے والوں کی بے حسی اور عدم توجہ کا نوحہ کر رہی ہوں گی۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في بناء المساجد، حديث:449، والنسائي، المساجد حديث:490، وابن ماجه، المساجد، حديث:739، وأحمد:3 /134، 145، 152، 230، 283، وابن خزيمة:2 /282، حديث:1323.