كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْمَسَاجِدِ صحيح وَعَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَبِيعُ، أَوْ يَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ)). رَوَاهُ النَّسَائِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: مساجد کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم کسی شخص کو مسجد میں خرید و فروخت کرتے دیکھو تو اسے کہو کہ اللہ تعالیٰ تمھارے کاروبار اور تجارت میں نفع نہ دے۔‘‘ (اس حدیث کو نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے حسن قرار دیا ہے۔)
تشریح :
1. اس حدیث سے مساجد میں خرید و فروخت کی ممانعت ثابت ہوتی ہے۔ 2. اس سے مقصود یہ ہے کہ مسجدیں تجارتی منڈیاں نہ بنا لی جائیں۔ مسجدیں تو صرف عبادت الٰہی کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں‘ اگر ان میں بھی تجارت شروع ہو جائے تو یہ اپنا مقصد تعمیر کھو بیٹھیں گی۔ 3. مساجد کو صرف یاد الٰہی کے لیے مخصوص ہونا چاہیے۔
تخریج :
أخرجه الترمذي، البيوع، باب النهي عن البيع في المسجد، حديث:1321، والنسائي في الكبرٰى: 6 /52، حديث:10004، وعمل اليوم والليلة، حديث:1760، وأصله في صحيح مسلم، المساجد، حديث:568.