بلوغ المرام - حدیث 181

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ - عَنْ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي. فَقَالَ: ((مِثْلُ مُؤْخِرَةِ الرَّحْلِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 181

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: نمازی کے سترے کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ غزوئہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازی کے سترے کے متعلق پوچھا گیا (کہ اس کی لمبائی کتنی ہونی چاہیے؟) تو آپ نے فرمایا: ’’اونٹ کے پالان کے پچھلے حصے والی لکڑی کی اونچائی کے برابر ہونا چاہیے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازی کے سامنے سترہ ہونا چاہیے۔ سترے کی اونچائی اتنی ہونی چاہیے جتنی اونٹ کے کجاوے کے پچھلے حصے کی لکڑی ہوتی ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، الصلاة، باب سترة المصلي والندب إلى الصلاة إلى سترة...، حديث:500. احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازی کے سامنے سترہ ہونا چاہیے۔ سترے کی اونچائی اتنی ہونی چاہیے جتنی اونٹ کے کجاوے کے پچھلے حصے کی لکڑی ہوتی ہے۔