بلوغ المرام - حدیث 178

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ صحيح وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ، فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا، وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلِمُسْلِمٍ: وَهُوَ يَؤُمُّ النَّاسَ فِي الْمَسْجِدِ.

ترجمہ - حدیث 178

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: شرائط نماز کا بیان حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھاتے ہوئے (اپنی نواسی) امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو اٹھائے ہوئے ہوتے۔ آپ جب سجدے میں جاتے تو اسے نیچے اتار دیتے اور سجدہ کر کے کھڑے ہوتے تو اسے (دوبارہ) اٹھا لیتے۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں یہ اضافہ بھی ہے: آپ لوگوں کو مسجد میں امامت کرا رہے ہوتے تھے۔
تشریح : [حضرت امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہما ]امامہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی تھیں۔ ان کے والد کا نام ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ تھا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وصیت کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد ان سے نکاح کر لیا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مغیرہ بن نوفل رضی اللہ عنہ نے ان کو اپنی زوجیت میں لے لیا اور انھی کے ہاں انھوں نے وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا حمل جارية صغيرة على عنقه في الصلاة، حديث:516، ومسلم، المساجد، باب جواز حمل الصبيان في الصلاة...، حديث:543. [حضرت امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہما ]امامہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لخت جگر حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی تھیں۔ ان کے والد کا نام ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ تھا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وصیت کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد ان سے نکاح کر لیا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مغیرہ بن نوفل رضی اللہ عنہ نے ان کو اپنی زوجیت میں لے لیا اور انھی کے ہاں انھوں نے وفات پائی۔