كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ، وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. زَادَ مُسْلِمٌ: ((فِي الصَّلَاةِ)).
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: شرائط نماز کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مردوں کے لیے تسبیح (سبحان اللہ کہہ کر امام کو نماز میں مطلع کرنا) اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور مسلم نے لفظ [فِي الصَّلَاۃِ] ’’نماز میں‘‘ کا اضافہ نقل کیا ہے۔
تشریح :
1. جب امام نماز میں بھول جائے تو اسے متوجہ کرنے کے لیے مرد مقتدی سُبْحَانَ اللّٰہ کہہ کر اسے غلطی پر خبردار کرے اور اگر مقتدی عورت ہو تو وہ تالی بجا کر مطلع کرے گی۔ زبان سے سُبْحَانَ اللّٰہ وغیرہ نہیں کہے گی۔2. عیسیٰ بن ایوب نے تالی پیٹنے کی صورت اس طرح بیان کی ہے کہ اپنے سیدھے ہاتھ کی دو انگلیاں اپنے بائیں ہاتھ کی پشت‘ یعنی الٹی جانب پر مارے۔ 3. بعض نادان لوگ سُبْحَانَ اللّٰہ کی بجائے اَللّٰہُ أَکْبَر کہہ کر امام کو متوجہ کرتے ہیں۔ یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ یہ سنت سے ثابت نہیں ۔
تخریج :
أخرجه البخاري، العمل في الصلاة، باب التصفيق للنساء، حديث:1203، ومسلم، الصلاة، باب تسبيح الرجل وتصفيق المرأة إذا نابهما شيء في الصلاة، حديث:422.