بلوغ المرام - حدیث 167

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم: ((الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَلَهُ عِلَّةٌ.

ترجمہ - حدیث 167

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: شرائط نماز کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قبرستان اور حمام کے سوا ساری زمین مسجد ہے۔ (جہاں چاہو نماز پڑھ لو)۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اس میں ایک علت ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قبرستان اور حمام میں نماز درست نہیں۔ حمام میں اس لیے کہ وہ جگہ ناپاک ہے اور قبرستان میں ممانعت کا سبب سد ذرائع کے طور پر شرک سے بچنے کے لیے ہے۔
تخریج : أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء أن الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام، حديث:317، وللحديث علة وهي مردودة. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قبرستان اور حمام میں نماز درست نہیں۔ حمام میں اس لیے کہ وہ جگہ ناپاک ہے اور قبرستان میں ممانعت کا سبب سد ذرائع کے طور پر شرک سے بچنے کے لیے ہے۔