كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ صحيح وَ عَنْ عَائِشَةَ - رضي الله عنها ، عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ حَائِضٍ إِلَّا بِخِمَارٍ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ إِلَّا النَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: شرائط نماز کا بیان
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں‘ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کسی بالغہ عورت کی نماز دوپٹے کے بغیر قبول نہیں کرتا۔‘‘ (اسے نسائی کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
1. یہ حدیث ثابت کرتی ہے کہ نماز کے وقت بالغ و نوجوان عورت کا سارا جسم چھپا ہوا ہونا چاہیے حتی کہ سر کے بال بھی چھپے ہوئے ہوں۔ 2. ایسے کپڑے جن سے عورت کے سر کے بال نظر آتے ہوں‘ ان میں نماز جائز نہیں۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الصلاة، باب المرأة تصلي بغير خمار، حديث:641، والترمذي، الصلاة، وابن ماجه، الطهارة، حديث:655، وأحمد:6 /218، وابن خزيمة:1 /380، حديث:775.
1. یہ حدیث ثابت کرتی ہے کہ نماز کے وقت بالغ و نوجوان عورت کا سارا جسم چھپا ہوا ہونا چاہیے حتی کہ سر کے بال بھی چھپے ہوئے ہوں۔ 2. ایسے کپڑے جن سے عورت کے سر کے بال نظر آتے ہوں‘ ان میں نماز جائز نہیں۔