كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ شُرُوطِ الصَّلَاةِ حسن عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَنْصَرِفْ، وَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيُعِدْ الصَّلَاةَ)). رَوَاهُ الْخَمْسَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: شرائط نماز کا بیان
حضرت علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دوران نماز میں جب تم میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جائے تو وہ واپس جائے‘ ازسر نو وضو کرے اور نماز دوبارہ پڑھے۔‘‘ (اسے پانچوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح :
راوئ حدیث: [حضرت علی بن طلق رضی اللہ عنہ ] پورا نام علی بن طلق (’’طا‘‘ پر فتحہ اور ’’لام‘‘ ساکن ہے) بن منذر بن قیس سحیمییمامی حنفی ہے‘ بنو حنیفہ کی طرف نسبت کی وجہ سے حنفی ہیں۔ صحابی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ طلق بن علی رضی اللہ عنہ کے والد ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ایک ہی شخص کے نام ہیں۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الطهارة، باب من يحدث في الصلاة، حديث: 205، والترمذي، الرضاع، حديث:1164، وأحمد:1 /86، والنسائي في الكبرٰى، حديث:9024-9026، وابن ماجه: لم أجده، وابن حبان(الموارد)، حديث:204.