بلوغ المرام - حدیث 148

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْأَذَانِ صحيح وَعَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - أَعْجَبَهُ صَوْتُهُ، فَعَلَّمَهُ الْآذَانَ. رَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ.

ترجمہ - حدیث 148

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: اذان کے احکام و مسائل حضرت ابومحذورہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی آواز بہت پسند آئی‘ چنانچہ آپ نے اسے خود اذان سکھلائی۔ (اسے ابن خزیمہ نے روایت کیاہے۔)
تشریح : 1. یہ حدیث اس بات کا ثبوت ہے کہ مؤذن کے انتخاب اور تقرر میں آواز کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ 2.اچھی آواز دلوں پر اثر رکھتی ہے اور اپنا اثر دکھائے بغیر نہیں رہتی۔
تخریج : أخرجه ابن خزيمة: 1 /195، حديث:377. 1. یہ حدیث اس بات کا ثبوت ہے کہ مؤذن کے انتخاب اور تقرر میں آواز کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ 2.اچھی آواز دلوں پر اثر رکھتی ہے اور اپنا اثر دکھائے بغیر نہیں رہتی۔