بلوغ المرام - حدیث 146

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْأَذَانِ صحيح وَعَنْ أَنَسِ [بْنِ مَالِكٍ]- رضي الله عنه - قَالَ: أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْآذَانَ، وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ، إِلَّا الْإِقَامَةَ، يَعْنِي قَوْلَهُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ مُسْلِمٌ الِاسْتِثْنَاءَ. وَلِلنَّسَائِيِّ: أَمَرَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِلَالًا.

ترجمہ - حدیث 146

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: اذان کے احکام و مسائل حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور تکبیر میں [قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ] کے علاوہ باقی جملہ کلمات کو ایک ایک مرتبہ کہنے کا حکم دیا گیا۔ (بخاری ومسلم) البتہ مسلم نے [قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ] کے استثنا کا ذکر نہیں کیا۔ اور نسائی میں ہے کہ نبی ٔاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا۔
تخریج : أخرجه البخاري، الأذان، باب الأذان مثنى مثنى، حديث:605، ومسلم، الصلاة، با الأمر بشفع الأذان وإيتار الإقامة...، حديث:378، والنسائي، الأذان، حديث:628 وسنده صحيح.