کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْآنِيَةِ صحيح عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ والْفِضَّةِ، وَلَا تَأْكُلُوا فِي صِحَافِهَا، فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ)) مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: برتنوں کے احکام ومسائل
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیا کرو اور نہ ان کے پیالوں میں کھایا کرو کیونکہ وہ دنیا میں ان (کافروں) کے لیے ہیں اور آخرت میں تمھارے لیے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
1. اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا حرام ہے اور اس پر نص آچکی ہے‘ نیز ان برتنوں کے پانی سے وضو اور غسل کرنا ناجائز ہے ۔ یہ بات اس حدیث کے عموم میں شامل ہے کہ ان کا استعمال درست نہیں۔ 2.اس حدیث کو اس مقام پر پیش کرنے کا مقصد بھی یہی ثابت کرنا ہے ورنہ اس حدیث کا اصل مقام کھانے پینے کا باب تھا۔ ضمناً یہ بھی معلوم ہوا کہ جواہرات اور یاقوت وغیرہ کے برتنوں میں کھانا پینا اور وضو و غسل کرنا جائز ہے‘ البتہ جن برتنوں پر سونے چاندی کا پانی ملمع کیا گیا ہو ان کے بارے میں اختلاف ہے۔ اجتناب کرنا بہرحال بہتر اور اولیٰ ہے۔ راویٔ حدیث: [حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ] حذیفہ تصغیر ہے۔ ان کی کنیت ابوعبداللہ ہے۔ مشہور صحابی ہیں اور صحابیٔ رسول حضرت یمان رضی اللہ عنہ (’’میم‘‘ کی تخفیف کے ساتھ) کے بیٹے ہیں۔ راز دان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے لقب سے مشہور و معروف ہیں۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ (ذوالنورین) کی شہادت کے چالیس روز بعد ۳۵ یا ۳۶ ہجری میں مدائن میں فوت ہوئے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الأطعمة، باب الأكل في إناء مفضض، حديث: 5426، ومسلم، اللباس والزينة، باب تحريم استعمال إناء الذهب والفضة على الرجال والنساء...، حديث:2067.