بلوغ المرام - حدیث 139

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْمَوَاقِيتِ حسن وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْفَجْرُ فَجْرَانِ: فَجْرٌ يُحَرِّمُ الطَّعَامَ وَتَحِلُّ فِيهِ الصَّلَاةُ، وَفَجْرٌ تَحْرُمُ فِيهِ الصَّلَاةُ - أَيْ: صَلَاةُ الصُّبْحِ - وَيَحِلَّ فِيهِ الطَّعَامُ)). رَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ، وَالْحَاكِمُ، وَصَحَّحَاهُ. وَلِلْحَاكِمِ فِي حَدِيثِ جَابِرٍ - رضي الله عنه - نَحْوُهُ، وَزَادَ فِي الَّذِي يُحَرِّمُ الطَّعَامَ: ((إِنَّهُ يَذْهَبُ مُسْتَطِيلًا فِي الْأُفُقِ)) وَفِي الْآخَرِ: ((إِنَّهُ كَذَنَبِ السِّرْحَان)).

ترجمہ - حدیث 139

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل باب: اوقات نماز کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فجر دو قسم کی ہے: ایک فجر وہ ہے جو کھانے کو حرام کر دیتی ہے اور نماز اس میں حلال ہے۔ اور ایک فجر وہ ہے جس میں نماز ( فجر) پڑھنا حرام ہے اور کھانا جائز و حلال۔‘‘ (اسے ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور دونوں نے صحیح بھی قرار دیا ہے۔) اور مستدرک حاکم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ اس میں اس فجر کے بارے میں جو کھانے کو حرام کر دیتی ہے‘ یہ اضافہ ہے کہ وہ آسمان کے کناروں اور اطراف میں لمبے رخ پھیل جاتی ہے۔ اور دوسری فجر کے بارے میں ہے کہ وہ بھیڑیے کی دم کی طرح اونچی چلی جاتی ہے۔
تخریج : أخرجه ابن خزيمة:1 /184 و3 /210، حديث:356، 1927، والحاكم:1 /191، 425 وصححاه، وللحديث شاهد عند الحاكم من حديث جابر رضي الله تعالىٰ عنه:1 /191، حديث:688 وسنده حسن.