كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْمَوَاقِيتِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ)). رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَصَحَّحَ ابْنُ خُزَيْمَةَ وَغَيْرُهُ وَقْفَهُ.
کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل
باب: اوقات نماز کا بیان
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ’’شفق سے مراد سرخی ہے۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ وغیرہ نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح کہاہے۔)
تشریح :
1. شفق سے وہ سرخی مراد ہے جو سورج کے غروب ہونے کے بعد نمودار ہوتی ہے۔ 2. اس تعریف پر تمام ائمہ اور اہل لغت متفق ہیں مگر امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تنہا اس موقف کے خلاف ہیں۔ وہ شفق سے وہ سفیدی مراد لیتے ہیں جو سرخی کے غائب ہونے کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔ 3. لطف کی بات یہ ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے شاگردان رشید: امام محمد اور امام ابویوسف رحمہما اللہ نے بھی سرخی ہی مراد لی ہے۔ موجودہ احناف کا فتویٰ بھی غالباً صاحبین کے قول پر ہے۔
تخریج :
أخرجه الدار قطني: 1 /269 وهو حديث شاذ، هارون بن سفيان لم أجد له ترجمة، وراه الثقات موقوفًا، وابن خزيمة:1 /182، 183، حديث:354.