كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ صحيح وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلًا يَقُولُ: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ)). فَقَالَ: ((لَقَدْ سَأَلَ اللَّهُ بِاسْمِهِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى، وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ)). أَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: ذکر اور دعا کا بیان
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کلمات کہتے ہوئے سنا: [اَللّٰھُمَّ! إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنِّي أَشْھَدُ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہُ‘ لاَ إِ لٰہَ إِلاَّ أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُوًا أَحَدٌ]’’الٰہی! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس لیے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو اللہ ہے‘ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں‘ تو یکتا اور بے نیاز ہے‘ جس سے کوئی پیدا ہوا نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ کوئی اس کا ہمسر و ساجھی ہے۔‘‘ چنانچہ آپ نے فرمایا: ’’اس شخص نے اللہ تعالیٰ کے اس‘ اسم مبارک کے ذریعے سے مانگا ہے کہ جب بھی اُس سے اس کے ذریعے سے طلب کیا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے اور جب اس کے وسیلے سے دعا کی جائے تو اسے قبول فرماتا ہے۔‘‘ (اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دعا کے وقت ان کلمات کو پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ قبولیت دعا کا ذریعہ ہیں۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الدعاء، حديث:1493، والترمذي، الدعوات، حديث:3475، وابن ماجه، الدعاء، حديث:3857، والنسائي في الكبرٰى: 4 /395، حديث:7666، وابن حبان(الموارد)، حديث:2383.
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دعا کے وقت ان کلمات کو پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ قبولیت دعا کا ذریعہ ہیں۔