كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ صحيح وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَحَبُّ الْكَلَامِ إِلَى اللَّهِ أَرْبَعٌ، لَا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِنَّ بَدَأْتَ: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: ذکر اور دعا کا بیان
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چار کلمات اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہیں‘ ان میں سے جو بھی پہلے کہہ لیا جائے کوئی حرج نہیں۔‘‘ (وہ کلمات یہ ہیں:) [سُبْحَانَ اللّٰہِ‘ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ‘ وَلاَ إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ] ’’اللہ پاک ہے‘ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں‘ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه مسلم، الأداب، باب كراهة التسمية بالأسماء القبيحة...، حديث:2137.