بلوغ المرام - حدیث 1339

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ ضعيف وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ: لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ)). أَخْرَجَهُ النَّسَائِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 1339

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: ذکر اور دعا کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [لاَ إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘ وَ سُبْحَانَ اللّٰہَ‘ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ اللہ پاک ہے‘ وہ سب سے بڑا ہے‘ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور برائی سے پھرنا اور نیکی کرنا اللہ کی قوت کے بغیر ممکن نہیں۔‘‘ یہ کلمات ‘ باقیات صالحات (باقی رہنے والی نیکیاں) ہیں۔‘‘ (اسے نسائی نے بیان کیا ہے‘ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ الموسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین نے اسے شواہد کی بنا پر حسن لغیرہ قرار دیا ہے اور اس پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اس کے شواہد کا تذکرہ بھی کیا ہے جس سے انھی کی رائے اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۸ /۲۴۱‘ ۲۴۲)
تخریج : أخرجه النسائي في الكبرٰى كما في تحفة الأشراف، حديث:4066، وابن حبان(الموارد)، حديث:2323، والحاكم:1 /512 وصححه، ووافقه الذهبي [دراج صدوق حسن الحديث لكنه ضعيف عن أبي الهيثم، وهذا منه]. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ الموسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین نے اسے شواہد کی بنا پر حسن لغیرہ قرار دیا ہے اور اس پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اس کے شواہد کا تذکرہ بھی کیا ہے جس سے انھی کی رائے اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۸ /۲۴۱‘ ۲۴۲)