بلوغ المرام - حدیث 1336

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الذِّكْرِ وَالدُّعَاءِ صحيح وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ... ، عَشْرَ مَرَّاتٍ، كَانَ كَمَنْ أَعْتَقَ أَرْبَعَةَ أَنْفُسٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1336

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: ذکر اور دعا کا بیان حضرت ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی ان کلمات کو دس مرتبہ کہے: [لاَ إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ‘ وَحْدَہُ لاَشَرِیکَ لَہُ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ‘ بِیَدِہِ الْخَیْرُ‘ یُحْیِـي وَیُمِیتُ‘ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْـیئٍ قَدِیـرٌ] ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ یکتا ہے‘ اس کا کوئی شریک نہیں‘ بادشاہت اسی کی ہے‘ اور سب تعریف اسی کے لیے ہے‘ سب بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے‘ وہی زندہ کرتا ہے‘ وہی مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تو وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اولاد اسماعیل میں سے چار غلاموں کو آزاد کیا۔ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الدعوات، باب فضل التهليل، حديث:6404، ومسلم، الذكر والدعاء، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء، حديث:2693.