بلوغ المرام - حدیث 1331

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ التَّرْغِيبِ فِي مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((اللَّهُمَّ [ص:461] كَمَا أَحْسَنْتَ خَلْقِي، فَحَسِّنْ خُلُقِي)). رَوَاهُ أَحْمَدُ وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 1331

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: اچھے اخلاق کی ترغیب کا بیان حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’الٰہی جس طرح تو نے میری تخلیق (شکل و صورت) کو خوب اچھا بنایا ہے‘ اسی طرح میرے اخلاق کو بھی اچھا بنا دے۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح : 1. مذکورہ دعا کی بابت ہمارے ہاں معروف ہے کہ یہ آئینہ دیکھنے کی دعا ہے جبکہ وہ روایت جس میں آئینہ دیکھنے کی صراحت ہے‘ وہ ضعیف ہے۔ بنابریں اس دعا کو آئینہ دیکھنے کے ساتھ خاص کرنا درست نہیں بلکہ مطلقاً کسی بھی وقت یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے‘ آئینہ دیکھتے وقت یا اس کے علاوہ بھی۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۶ /۳۷۳‘ ۳۷۴ و۴۰ /۴۵۷‘ ۴۵۸) 2.آپ تو تخلیق اور اخلاق کے لحاظ سے کائنات میں سب سے افضل و اعلیٰ تھے۔ آپ کی یہ دعا دراصل اس نعمت کے دوام اور امت کو تعلیم دینے کے لیے تھی۔
تخریج : أخرجه أحمد: 1 /403، وابن حبان(الموارد)، حديث:2423، وسنده حسن وله شاهد عندأحمد:6 /68، 155. 1. مذکورہ دعا کی بابت ہمارے ہاں معروف ہے کہ یہ آئینہ دیکھنے کی دعا ہے جبکہ وہ روایت جس میں آئینہ دیکھنے کی صراحت ہے‘ وہ ضعیف ہے۔ بنابریں اس دعا کو آئینہ دیکھنے کے ساتھ خاص کرنا درست نہیں بلکہ مطلقاً کسی بھی وقت یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے‘ آئینہ دیکھتے وقت یا اس کے علاوہ بھی۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۶ /۳۷۳‘ ۳۷۴ و۴۰ /۴۵۷‘ ۴۵۸) 2.آپ تو تخلیق اور اخلاق کے لحاظ سے کائنات میں سب سے افضل و اعلیٰ تھے۔ آپ کی یہ دعا دراصل اس نعمت کے دوام اور امت کو تعلیم دینے کے لیے تھی۔